سڈنی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

سڈنی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، میچ پر آسٹریلیا نے گرفت مظبوط کرلی ہے،چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے صرف93رنز پر4وکٹیں گنوادیں،اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اُسے مزید210رنز کی ضرورت ہے جبکہ 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 649رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد اُسے انگلینڈ پر 303رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔

انگلش ٹیم کی دوسری اننگز کا آغازبھی تباہ کن انداز میں ہوا، اسٹون مین بغیر کھاتہ کھولے مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،جبکہ کک صرف 10رنز پر لایون کی گیند پر کلین بولڈہوئے۔

وکٹیں گرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھا اور ونس 18جبکہ ملان پانچ رنز پرپویلین لو ٹ گئے۔

چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر93رنز بنالئے تھے، جو روٹ 42اور بیرسٹو 17رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی طرف سے لایون نے دو جبکہ مچل اسٹارک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor