دوسرے ٹیسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ ہمپٹن میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول

سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 اگست بروز جمعہ سےایجز باؤل ساؤتھ ہمپٹن میں شروع ہوگا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے اور دوران، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور پریس کانفرس کاشیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ پاکستان میڈیا کے معزز صحافیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط سے ہدایات کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ آخری لمحات پر کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جاسکے۔
بدھ، 19اگست:


دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت (صبح 10بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیٹ سیشن میں شرکت کرے گی۔ اس روز کوئی میڈیا کانفرنس شیڈول نہیں ہے۔
جمعرات، 20اگست:


شام 4 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 12بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن پاکستانی اور انگلش میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایجز باؤل میں ٹریننگ کرے گی۔پی سی بی


جمعہ، 21 اگست:
دوپہر 2:30بجے پاکستانی وقت (صبح 10:30 برطانوی وقت): ٹاس
سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت (صبح 11:00 برطانوی وقت): کھیل کا آغاز
دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔
22اگست سے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک:
سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت (صبح 11:00 برطانوی وقت): کھیل کا آغاز
دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔

error: Content is protected !!