بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا جیت کیساتھ آغاز

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فتح سے آغاز کیا ہے۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بدرمنیر نے تین ساجد نواز اورمطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں پاکستان نے بدر منیر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بد ر منیر نے 70 گیندوں پر 24 چوکوں کی مدد سے 145 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے،عامر اشفاق نے 46 رنز کی اننگز کھیلی،بدر منیر کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor