محمد شہزاد کی واپسی

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کی آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ آئی سی سی نے گزشتہ دنوں ڈوپنگ کے باعث ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی جو سترہ جنوری کو ختم ہور ہی ہے ۔

آل راؤنڈر سمیع ﷲ شنواری بھی دونوں سکواڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مارچ دو ہزار سولہ میں اپنا آخری انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے فاسٹ بائولر حامد حسن کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے ۔ دو لت زدران سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے ۔

تعارف: newseditor