افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف پہلی جیت حاصل کرلی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغانستان کی پاکستان کیخلاف پہلی جیت بھی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر افغانستان کو جیت کیلئے 93 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی

 

 

 

 

پاکستان کی جانب سے بہترین سکور 18 رہا جو عماد وسیم نے سکور کیا، صائم ایوب سترہ، محمد حارث چھ، عبداللہ شفیق صفر، طیب طاہر سولہ، کپتان شاداب خان بارہ، فہیم اشرف دو، نسیم شاہ دو، زمان خان آٹھ ناٹ آئوٹ اور احسان اللہ چھ ناٹ آئوٹ رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، پانچ رنز فاضل کے تھے، افغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروق، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو جبکہ عظمت اللہ عمر زئی، نوین الحق اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

 

 

جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے مقابلہ چھ وکٹوں سے جیت لیا، افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 38 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ نجیب اللہ زردان 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے دو جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!