پی ایس ایل ایڈیشن تھری ، قذافی سٹیڈیم میں کرسیاں لگنے کا کام شروع

لاہور :پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے فضل محمود اور عمران خان انکلوژر میں شائقین کو بیٹھنے کیلئے نئی کرسیاں دستیاب ہوں گی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں تیز ہو گئیں، قذافی سٹیڈیم میں مزید کرسیاں لگنے کا کام شروع ہو گیا۔ پاکستان میں پی ایس ایل کا میلے سجنے کی تیاریاں ہونے لگیں، ایونٹ کیلئے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے جنرل انکلوژرز میں بھی کرسیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب پورے سٹیڈیم میں شائقین کو بیٹھنے کے لئے کرسیاں دستیاب ہوں گی۔ سرفراز نواز اور سعید انور انکلوژرز میں نشستیں لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جنرل انکلوژرز میں کرسیاں فضل محمود انکلوژرز کی لگائی جا رہی ہیں، فضل محمود اور عمران انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی جائیں گی۔ پی ایس ایل تھری پلے آف کے دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں، ویسٹ انڈیز کا بھی دورہ پاکستان شیڈول ہے۔

تعارف: newseditor