قومی کرکٹر شرجیل خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام حیدرآباد کے مقامی شادی ہال میں کیا گیا، کسی معروف قومی کھلاڑی نے شرجیل خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت نہیں کی، تقریب میں کرکٹر بلاول بھٹی، عظیم گھمن، صہیب مقصود کے علاوہ پی سی بی کے مقامی عہدیدار، رشتہ دار اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرجیل خان نے گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں بہاولپور میں اپنی کزن سے شادی کی تھی۔