دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریزمیں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھ کے تحت کیا گیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 247رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈی کو 25اوورز میں 151رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا، جو اُس نے24ویں اوور میں صرف2وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔
نیلسن میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام رہی اور صرف 14رنز پر اظہر علی 6اورامام الحق 2رنزبناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ بابر اعظم بھی صرف 10رنز بناسکے۔
محمد حفیظ اور شعیب ملک نے مل کر اسکور 84رنز تک پہنچایا لیکن شعیب ملک 27رنز بناکر محمد حفیظ کا ساتھ چھوڑ گئے، سرفراز صرف تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
شاداب خان اور حسن علی نےمشکل صورتحال بالترتیب 52اور51رنز بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا،یوں پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 246رنز بنالئے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے تین جبکہ سائوتھی اور ایسٹل نے دو، دو وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی تباہ کن انداز میں ہوا، منرو بغیر کھاتہ کھولےمحمد عامر کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔کین ولیم سن اس میچ میں اپنی بیٹنگ کا جادو نہ جگا سکے اور صرف 19رنز بناسکے۔
14اوورز میں نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 64رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگیا، جب بارش رکی تو نیوزی لینڈ کوڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25اوورز میں 151رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا، یوں اسے 11اوورز میں مزید 87رنز بنانے تھے، جو اُس نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بنالئے۔
مارٹن گپٹل 87اور راس ٹیلر44رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سیریز کا تیسرا میچ 13جنوری کو ڈنیڈن میں کھلا جائے گا۔