آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن چمپئن شپ گوجرنوالہ نے جیت لی

 کراچی میں آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن چمپئن شپ گوجرنوالہ نے جیت لی۔ فائنل میں لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں سندھ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے تحت آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ فائنل میچ لاہور اور گوجرانولہ کے درمیان ہوا جس میں گوجرانوالہ نے حریف کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت کر کے انجوائے کیا۔ مستقبل میں مزید محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے 11 بورڈ کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی۔ چار روزہ آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 70 کھلاڑیوں ان ایکشن تھے۔

 

تعارف: newseditor