ملتان میں جاری انٹر بورڈ گرلز ہینڈ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ملتان نے مردان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ، انٹر بورڈ ہینڈ بال چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ملتان اور مردان کی ٹیموں میں جوڑ پڑا، پہلا ہاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو، دو پوائنٹس سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں ملتان کی رمشا نے فیصلہ کن پوائنٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور فضا میں غبارے چھوڑ کر اپنی جیت کا جشن منایا۔ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی چمپئن شپ میں مردان، ملتان، لاہور اور ڈیرہ غازیخان بورڈز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!