کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے فاسٹ باولر عثمان شنواری نے سخت ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر عثمان شنواری گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں کمر کی تکلیف کا شکار ہو ئےتھے، جس کے بعد انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لینا شروع کیا۔
پہلے مرحلے میں تو عثمان شنواری نے رننگ کا آغاز کیا اور اب انہوں نے جم میں سخت مشقیں شروع کر دی ہیں جبکہ معالجوں نےعثمان شنواری کو مکمل ریکوری کے لیے6 سے 8 ماہ کا کہا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد ہی نیٹ پر باولنگ بھی شروع کر دیں گے۔