نیشنل جونیئر انڈر18 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل عمر خان کے نام

پنجاب کے محمد عمر خان نے تیسری جوبلی انشورنس نیشنل جونیئر انڈر18سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر انڈر21سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز کل ہوگا ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل جونیئر انڈر18سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل لاہور کے دو کھلاڑیوں محمد عمر خان اور محمد مدثر شیخ کے درمیان کھیلا گیا ،فائنل کے پہلے فریم میں محمد عمر خان کو 62۔41سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے دوسرے فریم میں کامیابی حاصل کی ،تیسرے فریم میں عمر نے برتری حاصل کر لی۔محمد مدثر نے چوتھا فریم جیت کر میچ برابر کر دیا۔بعد ازاں عمر نے باقی تینوں فریم میں 54۔16،77۔28اور65۔16سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تعارف: newseditor