تاریخ میں پہلی بار بیٹسمین فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر آئوٹ قرار

بگ بیش ٹی 20 لیگ کی تاریخ میں پہلی بار فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر برسبین ہیٹ کے بیٹسمین الیکس روز کو آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ پر آئوٹ قرار دے دیا گیا۔

ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ کے 17 ویں اوور کی آخری گیند روز نے بائونڈری کی جانب اسٹروک کھیلا وہ دوسرا رن مکمل کررہے تھے کہ فیلڈر کی تھرو پر گیند ان سے ٹکرا کر وکٹوں پر جالگی۔

اپیل پر فیلڈ لیگ امپائر نے قواعد کے مطابق انہیں فیلڈنگ میں مداخلت کا قصور وار سمجھتے ہوئے آئوٹ قرار دے دیاجبکہ اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

تعارف: newseditor