کمشنر گولڈ کپ دنگل،بلال پہلوان کی جیت

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوئے دیسی کشتیوں کے مقابلے  میں ڈویژن بھر سے پچاس پہلوانوں نے حصہ لیا۔ پہلوانوں نے دنگل کے لیے خوب تیاری کر رکھی تھی۔ شہریوں کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

کمشنر گولڈ کپ دنگل کا بڑا جوڑ بلال پہلوان اور کاشف پہلوان کے درمیان ہوا۔ بیس منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پہلوان ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے مختلف داؤ پیج لڑاتے رہے۔ تاہم بلال پہلوان نے سخت مقابلے کے بعد کاشف کو چت کر کے یہ دنگل جیت لیا۔

دیسی کشتی ہمارا ثقافتی اور روایتی کھیل ہے۔ نئی نسل میں اس کھیل کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ مقابلے ہونے چاہیں تا کہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو سکے۔

تعارف: newseditor