انڈر 19ورلڈ کپ،پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ وانگیری میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوور میں 188 رنز اسکور کیے ۔

میچ میں ابتدا ہی سے پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنر روحیل نذیر نے کچھ مزاحمت کی اور انہوں نے 81رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے، جبکہ علی زریاب 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی اور قیس احمد نے تین، تین ،نوین الحق نے 2، ظاہر خان اور نثار وحدت نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں افغانستان نے ہدف با آسانی 44 ویں اوور میں پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔ افغانستان کی جانب سےدرویش رسولی 76 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

 

تعارف: newseditor