بیٹسمین اپنی ذمہ داری نہ نبھا سکے ۔سرفراز احمد

ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولرز نے اپنا کام کیا لیکن بیٹسمین اپنی ذمہ داری نہ نبھا سکے ۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ میچز میں کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے میچ میں گرین شرٹس کیویز کے خلاف صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ اظہر علی، حفیظ اور شاداب خان صفر پر ہوئے۔

نیوزی لینڈ میچ 183 رنز سے جیت کر سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو نیوز ی لینڈ میں سنچری کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر جب تک بال کو اندر نہیں لائیں گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔

تعارف: newseditor