ڈوپنگ سکینڈل،فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ پر 3ماہ کی پابندی

پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈوپنگ کے منحوس سائے نہ ہٹ سکے۔ قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے فرسٹ کلاس کرکٹرعمران بٹ پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے ، عمران بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ،پی سی بی کے مطابق انہوں نے غلطی تسلیم کرلی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ممنوعہ دوا کا استعمال دانستہ نہیں کیا، عمران بٹ پر 3 ماہ کی معطلی کی سزا 6 فروری کو ختم ہوگی۔چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تعارف: newseditor