ابوظہبی ٹی 10 لیگ، چھ پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہونگے

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ کے لئے ہونے والی ڈرافٹنگ میں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا تھا۔ جبکہ پاکستانی لیفٹ آرم سپن آل رائونڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک سٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 4 دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!