ٹینس کورٹ پر فُل انٹرٹیمنٹ ایونٹ

سال دو ہزار اٹھارہ کے شروع ہوتے ہی ٹینس سیزن کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ سڈنی انٹرنیشنل کے بعد اب میلبرن میں ٹینس کورٹ پر فُل انٹرٹیمنٹ ایونٹ ہوا، بچوں کے چیئر لیڈرز اور ہر دلعزیز کریکٹر سپائیڈرمین کی انٹری ہوئی۔ سپر سٹارز فیڈرر، جوکووچ سمیت وُزنیا کی نے ننھے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹینس کھیلی۔ ٹینس بال سے نشانہ بازی اور ڈانس خاص تھا۔

میلبرن میں ٹینس کورٹ پر رنگارنگ ایونٹ کا انعقاد ہوا جس میں ٹینس سٹارز کے ساتھ ننھے چیئرلیڈرز نے دبنگ انٹری ڈالی۔ بچوں کے ایونٹ کو پسندیدہ کریکٹر سپائیڈر مین نے چار چاند لگائے۔

عالمی ٹینس سٹارز نواک جوکووچ، روجر فیڈرر ٹینس کورٹ میں آئے جبکہ میلوس راؤنچ اور کیرولین وُزنیاکی نے بھی جلوے دکھائے۔ چھوٹوں کے ساتھ بڑوں کے ٹینس مقابلے بھی زبردست تھے۔

ٹینس بال سے نشانہ بازی کے سیگمنٹ کا تو کیا ہی کہنے جبکہ ڈانس کچھ زیادہ ہی خاص تھا۔ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے دوران انٹرٹیمنٹ کی یہ گیم کمال تھی۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!