جیسن رائے کی دھواں دھار اننگز،آسڑیلیا چاروں شانے چت

فارمیٹ کی تبدیلی نے انگلینڈ کی قسمت بھی بدل دی۔ ایشز سیریز میں چار صفر سے ناکام انگلش ٹیم نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

میلبرن میں ایان مورگن الیون کی دھوم مچ گئی۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نے تین سو پانچ رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر عبور کر لیا۔

جیسن رائے کے انگلینڈ کی جانب سے ریکارڈ بناتے ہوئے 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 180 رنز بنائے۔

کینگروز کے ایرن فنچ کی سنچری رائیگاں گئی۔ آسٹریلوی اوپنر نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلا ون ڈے جیت کر انگلش ٹیم نے پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

 

تعارف: newseditor