قومی ٹیم میچ کے لئے ہملٹن پہنچ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میچ کے لئے ہملٹن پہنچ گئی، پاکستان ٹیم سیریز پہلے ہی تین صفر سے ہار چکی ہے۔

پاکستان ٹیم ابتدائی تینوں میچ بری طرح ہار چکی ہے،سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھربیٹسمینوں کی پرفارمنس سے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں، نیوزی لینڈ کی وکٹ باؤنسی اور کنڈیشن ونڈی ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کو ایڈجسٹمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سیریز ہارنا مایوس کن ہے لیکن آخری 2 میچ جیت کر ٹیم کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔

سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلاجانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

تعارف: newseditor