نیب کا پی ایچ ایف، کرکٹ بورڈ اور پی ایس بی کیخلاف انکوائری کا حکم

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

تعارف: newseditor