آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹی 20 فارمیٹ میں دستیاب ہوں، فیصلہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

error: Content is protected !!