نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپیئن شپ کا آغاز 16جنوری سے

پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور لیثر ر سٹی بائولنگ کلب کے تعاون سے 11th نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو 16جنوری سے ر لیثر ر سٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال ایف۔ سیون مرکز میں شروع ہوگی۔پانچ دن کے اس ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ 16جنوری کو شام پانچ بجے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چمپیئن شپ کے افتتاخی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنر جناب اقبال ظفر جھگڑا کو بطور مہمان حصوصی مدعوں کیا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکڑیری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ 11th نیشنل ٹین پین بائولنگ چمپیئن شپ سال کا بڑے ا یونٹ میں شمار ہوتا ہے جس میں پورے پاکستان سے کھلاڑی بڑے جوش و جذبے سے حصہ لیتے ہیں اور گراس روٹ لیول کے کھلاڑیوں کو اوپر آنے کیلئے حاص طور پر موقع دیا جاتا ہے اور ان کی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ آفزائی کی جاتی ہے۔

تعارف: newseditor