اولڈ ٹریفور ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، 11رکنی ٹیم میں کون کون شامل؟

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اولڈٹریفورڈ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کےموقع پر اظہر علی نے کہا کہ ہم میچ میں دوسپنرز اور تین فاسٹ بائولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، شاداب خان بطور آل رائونڈر ٹیم میں شامل ہیں

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستانی فاسٹ بائولرز انگلش کنڈیشنز کا صحیح استعمال کرینگے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے دی جانے والی سہولیات پر شکرگزار ہیں۔پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے جس گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں شان مسعود، اظہر علی(کپتان)،عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!