ٹیم کو کنڈیشنز سوٹ نہیں کر رہی ہیں،آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شکست کی معذرت تو پیش نہیں کی البتہ یہ ضرور کہہ دیا کہ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سوٹ نہیں کر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ٹی 20 کھیلتے آرہے ہیں، سری لنکا کے بعد 50 اوورز کی کرکٹ نہیں کھیلے ،اورکم باؤنس وکٹوں پر کھیلتے آ رہے ہیں ۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم تین ون ڈے میچز ہارنے کی وجہ سے میزبان نیوزی لینڈ سے سیریز بھی ہار چکی ہے لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو امید ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی اورکھلاڑی ابھی متحرک ہیں ۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کرنا سیکھنا ہوگا، بیٹسمین اس سے اچھا کھیل سکتے ہیں کھلاڑیوں کو دباؤ سے نکال کر آزادانہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

انہوں نے چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی اشارہ دے دیا ہے اورکہاایسے کمبی نیشن کا سوچ رہے ہیں جو ٹیم کے لیےبہتر ہو۔

 

تعارف: newseditor