آسڑیلین اوپن،فیڈرر کا فاتحانہ آغاز

سوئس ٹینس کنگ اور نمبر 2 سیڈ راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن میں ٹائٹل کے دفاعی کی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز کیا ہے۔

البتہ کینیڈا کے مائلوس رائونک، پیٹرا کوویٹوا، کیرولینا پلسکووا ناکامیوں کے گرداب میں پھنس کر سال کے پہلے گرینڈ سلم سے باہر ہوگئے ہیں۔

منگل کو36 سالہ فیڈرر نے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سلووینیا کے الجاز بیڈینی کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرکے اپنی شاندار فارم کا ثبوت پیش کردیا۔

ادھر سابق نمبر ایک نوواک جوکووچ اور ٹاپ سیڈ خاتون کھلاڑی سمونا ہالیپ نے بھی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جوکووچ نے امریکی ڈونلڈ ینگ کو آسانی سے مسلسل 3سیٹس میں زیر کیا۔

ڈیل پوٹرو، گائل مونفلز، اسٹین سلاس وارنکا، سیم کیوری، فرنینڈو ورڈاسکو، ڈومنیک تھائم بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

خواتین ایونٹ میں ایشلے بارٹی، ماریا شراپووا، اگنیسکا راڈونسکا، کمیلا جورجی، یوجین بوشارڈ، ایلینا ویسنینا اور اینڈریا پیٹکووچ دوسرےمرحلے میں پہنچ گئیں ہیں۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!