حیدرآباد ; ہاکی کوچز اور فزیکل فٹنس ٹرینرز کی ڈویلپمنٹ ورکشاپ 7 جولائی سے بورڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگئی ۔

 

ہاکی کوچز اور فزیکل فٹنس ٹرینرز کی ڈویلپمنٹ کے لیے ورکشاپ 7 جولائی سے 9 جولائی تک بورڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عدنان اشرف سمر ہاکی کیمپ کے کوچز کو اور شریک کھلاڑیوں کو تربيت دینگے۔ رضوان تنویر

 

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد اور رضوان تنویر ہاکی اکیڈمی کے اشتراک سے حیدرآباد میں ہاکی کوچز اور فزیکل فٹنس ٹرینرز کی ڈویلپمنٹ کے لیے 3 روزہ ورکشاپ مورخہ7 جولائی سے 9 جولائی تک انعقاد کیا جارہا ہے

جس کے لیے انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ عدنان اشرف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، عدنان اشرف دورے کے دوران حیدرآباد میں جاری اسکول بوائز اور گرلز سمر ہاکی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور کوچز کو تربيت دیںنگے۔

 

ہاکی کوچنگ کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے خواہشمند طلبہ و طالبات اس میں شرکت اور رجسٹریشن کے لیے سیکریٹری رضوان تنویر سے رابطہ کریں ۔ ورکشاپ میں بیسک ہاکی اسٹرکچر اور فزیکل فٹنس آگاہی کے موضوع پر ٹریننگ دی جائے گی ۔

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد نے حیدرآباد میں کھلاڑیوں ، کوچز اور ایمپائرز کے شعبہ میں استطاعت بھڑہانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہوئی ہے یہ ورکشاپ بھی اس پلان کا حصہ ہے۔ اس کے بعد ایمپائرز کلنک کا انعقاد بھی جلد کیا جائیگا ۔

 

 

error: Content is protected !!