سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبل ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آج ایکشن میں دکھائی دیں گے، اعصام اپنے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی کے ہمراہ ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے، پہلے راؤنڈ میں اعصام اور مارسن کا مقابلہ برازیل کے ڈیمولائنر اور ان کے فلپائنی جوڑی دار ٹریٹ ہوئی سے ہو گا۔