آسڑیلین اوپن،کیرولین ووزنیاکی تیسرے رائونڈ میں داخل

سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سپینش سٹار رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو ٹھکانے لگا کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی ممکن بنائی لیکن امریکی کھلاڑی ریان ہیریسن نے یوروگوئے کے پابلو کیوواس کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا ۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں گریگور ڈیمتروف، آندرے روبلیف، نک کیرگیوس، ڈیگو،دامیر زومہور، مرین سلچ، جو ولفرائیڈ سونگا، نکولوز،آئیوو کارلووچ، جائلز مولر، پابلو کیرینو بسٹا، کائیل ایڈمنڈ اور اٹلی کے آندریاس سیپی نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ویمنز سنگل مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے کروشیا کی جانا فیٹ کیخلاف پہلا سیٹ تین،چھ سے ہارنے کے بعد پلٹ کر وار کرتے ہوئے چھ ،دو اور سات،پانچ سے کامیابی کی بدولت تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔

 

تعارف: newseditor