نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ،عباس زیب اور امینہ فاتح

عباس زیب اور امینہ فیاض نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد علی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ریحانہ نذیر اسکواش کمپلیکس اشدآباد، ٹنڈو الہ یار میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19کے فائنل میں کے پی کے کے عباس زیب نے پنجاب کے عزیر رشید کو 13-15,11-9,11-1,11-1سے جبکہ جبکہ گرلز انڈ 19کے فائنل میں پی آئی اے کی آمنہ فیاض نے کے پی کے کی کومل خان کو 11-8,14-9,11-4سے شکست دی۔

انڈر 17کے فائنل میں پنجاب کے محمد حارث قاسم نے پی اے ایف کے ثاقب اقبال کو، انڈر15 میں پی اے ایف کے اسد اللہ نے کے پی کے کے حماد خان کو، انڈر 13 میں پی اے ایف کے محمد عماد نے پنجاب کے عثمان ندیم کو، انڈر 11 میں پنجاب کے انس بخاری نے پی اے ایف کے محمد حنیف کو، انڈر 15گرلز میں سندھ کی زینب خان نے کے پی کے کی نمرہ عقیل کو زیر کیا۔

 

تعارف: newseditor