پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 5واں ون ڈے جمعہ کو

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے چوتھا ون ڈے ہارنے کے بعد ویلنگٹن پہنچ گئی۔ جہاں جمعہ کوسیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔سیریزمیں چارصفرکے خسارے کا شکارقومی ٹیم کواب وائٹ واش سے بچنے کے چیلنج کاسامنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان نیوزی لینڈ سے چوتھا ون ڈے ہارنے کے بعد ہیملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی۔ جہاں دونوں ٹیمیں جمعے کوسیریز کا پانچواں اورآخری ایک روزہ میچ کھیلیں گی۔ پیر کوٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھی ویلنگٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ میچوں کی سیریز میں چار صفر کے خسارے سے دوچار قومی ٹیم کو اب وائٹ واش سے بچنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ جس کیلئے ٹیم(آج)جمعرات کو بھرپور ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ چوتھے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ میں نمایاں امپروومنٹ دیکھنے میں آئی۔ محمدحفیظ، فخرزمان ،حارث سہیل نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔ بولرز نے بھی ابتدائی پچیس اوورز میں شاندار پرفارمنس پیش کی اورمیزبان ٹیم کے اسکورکو محدود رکھا۔ لیکن گرانڈ ہوم اورہنری نکولس نے جیتا ہوا میچ ہمارے ہاتھ سے چھین لیا۔کوچ مکی آرتھر نے بھی بیٹسمینوں کی کارکردگی کوسراہا اورکہاکہ وائٹ واش سے بچنے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی، بولروں کوآخری اوور میں رنز کی رفتار کوقابومیں رکھنے کی ضرورت ہے۔ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ولنگٹن پہنچ گئی، چوتھے میچ میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شعیب ملک بھی ڈاکٹرزکی کلیئرنس کے بعد ٹیم کے ساتھ ولنگٹن پہنچے۔ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزی سے ریکوری کی وجہ سے فی الوقت شعیب ملک کو اسکین کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

 

تعارف: newseditor