آسڑیلین اوپن،اعصام الحق پہلے میچ میں کامیاب

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے پہلے امتحان میں سرخرو ہو گئے، انہوں نے پولش پارٹنر مارسن میٹکووسکی کے ہمراہ برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور فلپائن کے ٹریٹ ہیوئی کو سخت مقابلے کے بعد 2-0 سے زیر کیا۔اعصام الحق اور ان کے ساتھی نے برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور فلپائن کے ٹریٹ ہیوئی پر مشتمل جوڑی کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 7-6(8-6) سے شکست دی، دوسرے میں حریف زیادہ مزاحمت نہ کر پائے اور فاتح پلیئرز نے 6-4 سے برتری ثابت کردی۔ رائونڈ 32 میں اعصام اور میٹکووسکی کا مقابلہ ہفتے کو سویڈن کے رابرٹ لینڈسٹیڈ اور کروشیا کے فرانکو سکوگر سے ہو گا۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!