نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئن شپ،ماسٹر سنگلز کا پہلا رائونڈ ختم


11ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپیئن شپ 2018 پاکستان ٹین پین باولنگ فیدریشن کے زیر اہتمام بڑے زور و شور سے لیژرسٹی باولنگ کلب میں جاری ہے۔ چیمپئین شپ کے دوسرے روز ماسٹر سنگلز کے ساتھ گریڈڈ ایونٹ کے پہلے راونڈ کا اختتام ہوا۔ ماسٹر سنگلزمیںپنجاب، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے پلیئرز نے حصہ لیا۔ ماسٹر سنگلز کے پہلے راونڈ میں اب تک کانٹے دار مقابلوں کے بعد اعجاز الرحمان پہلے نمبر پر فایز رہے جبکہ دانیال شاہ دوسرے نمبر پر رہے ایونٹ کا پہلا راونڈ آٹھ گیموں پر مشتمل ہے جس میں ٹاپ 18کھلاڑی اگلے راونڈ کیلئے کولیفائی کریں گی جو کل لیثر سٹی بائولنگ کلب میں کھیلی جائے گی۔چیمپئین شپ کے دوسرے روز گریڈڈ ییونٹ کا پہلا راونڈ بھی کھیلا گیا۔ ایونٹ کے پہلے راونڈ میں ہر کھلاڑی نے چار ، چار گیمز کھیلی جسمیںنوید الحق نے چار گیموں میں ٹوٹل 680سکور کے ساتھ علی سلڈیرا 679 ٹوٹل سکور کے ساتھ اووقاص علی نے 656 ٹوٹل سکور کے ساتھ ایونٹ کے اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر دی جس کے ساتھ مزید 13 کھلاڑیوں نے بھی اگلے راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جس کے مقابلے اگلے روز کئے جائے گے۔چیمپیئن شپ 20 جنوری تک لیثر سٹی بائولنگ کلب میں جاری رہے گی۔

error: Content is protected !!