پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018 ء ٹرافی کی ایک تقریب میں رونمائی

پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018 ء ٹرافی کی ایک تقریب میں رونمائی ہوئی ،جس میں بین الاقوامی اسٹارز نے شرکت کی جس کے ساتھ ہی پانچ روزہ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔اس ضمن میں آل اسٹار ورلڈ الیون ٹیم پاکستان کی قومی ٹیم کے خلاف دو نمائشی ہاکی میچ کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی دس پاکستانی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ان کی ہاکی کے لئے ناقابلِ فراموش خدمات پر اعزازات سے نوازے گا۔ پانچ پاکستانی اور پانچ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے جن میں پاکستان Hall of Fame میں شہناز شیخ، اختر رسول، سمیع اللہ، حسن سردار اور شہباز سینئر شامل ہوں گے جب کہ انٹر نیشنل Hall of Fame میں پال لٹجنس(نیدر لینڈز)،جان باولینڈر(نیدرلینڈز) کرسچیئن بلنک (جرمنی)، جو آن اسکیئر (اسپین) اور ڈان پرائر (آسٹریلیا) شامل ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان شاہد نے کہا :’’پی ٹی سی ایل کو قومی کھیل کی بحالی اور بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان واپس لانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرنے پر فخر ہے۔یہ میچ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک نئی دنیا سے روشناس کرائیں گے کیونکہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف نبرد آزما ہوں گے۔ پی ٹی سی ایل آئندہ بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی کی حمایت جاری رکھے گا۔‘‘اس موقع پرپی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) محمد خالد سجاد کھوکھر نے کہا :’’پی ایچ ایف پاکستان میں ہاکی کی بحالی پر پی ٹی سی ایل کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے۔ ہم ملک اور بیرون ِ ملک دونوں ہی جگہ ملکی مفادات کو فروغ دینے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں، ہم دیگر معروف کمپنیوں سے مزید تعاون کے بھی منتظر ہیں تاکہ ہم اپنے قومی کھیل کو فروغ دے سکیں۔‘‘پہلا نمائشی ہاکی میچ 19 جنوری 2018 ء کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گاجب کہ اسی سلسلے میں دوسرا نمائشی ہاکی میچ 21 جنوری ، 2018 ء کو لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تقریب میں پی ایچ ایف اور پی ٹی سی ایل کے نمائندے شریک ہوئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport