زخمی شعیب ملک کی جگہ عمر امین ٹیم میں شامل

چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کے باعث باہر ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمر امین کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ وِب سنگھ نے کہا کہ ’ہملٹن میں میچ کے دوران زخمی ہونے والے شعیب ملک کے زخم میں بہتری آرہی ہے، تاہم مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث وہ ویلنگٹن میں آخری ایک روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔‘

شعیب ملک کی جگی اسکواڈ میں شامل کیے گئے عمر امین ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہونے کے باعث پہلے سے ہی ویلنگٹن میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کے لیے اسے آخری میچ میں لازمی طور پر فتح حاصل کرنی ہوگی۔

تعارف: newseditor