ہر سال کی طرح اس سال بھی مسقط میں سالانہ میراتھن کاشاندار آغاز ہو گیا ہے جس کے پہلے اور افتتاحی راؤنڈ میں ایتھلیٹس کے ساتھ بچوں نے بھی دوڑ لگائی۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہونے والی Al Mouj نامی اس میراتھن میں ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے6ہزار سے زائدافراد شرکت کررہے ہیں اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اُجاگر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دس کلومیٹر طویل اس میراتھن میں شامل ہونے والے شرکاء نہ صرف صحت مند زندگی کے اصول اُجاگر کرنے کیلئے ٹریک پر دوڑ لگارہے ہیں بلکہ اس میراتھن سے حاصل ہونیوالی رقم کوذیابیطس کیلئے قائم فلاحی مرکز کیلئے وقف کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین کیلئے اس میراتھن میں 10مختلف ریسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
تمام افراد سالانہ میراتھن کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کے لیے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔