ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،عامر جان

 

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ہاکی ورلڈ الیون کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا ہے ،اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہاکی کے عالمی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے ملک میں ہاکی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اورہاکی کے کھلاڑیوں وشائقین کی حوصلہ افزائی ہوگی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ ہے ، ہمارے کھلاڑی ورلڈ الیون کے دورہ سے بہت کچھ سیکھیں گے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ کے بعد دوسری بین الاقوامی ہاکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!