پر اعتماد رہیں ہم جیتیں گے، امید ہمیشہ رکھنی چاہیے، کپتان بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد حارث پی ایس ایل میں ٹھیک پرفارم نہیں کرسکا،

جو کھلاڑی ٹیم کیلئے بہتر تھا اس کو فائنل کیا،

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا، پہلے ٹرافی نہیں جیت سکے تھے مگر اس مرتبہ اعتماد اور یقین ہے کہ ٹرافی ہم لے کر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عامر جمال کو تھوڑا وقت لگے گا، جتنا کھیلے گا اتنا ہی سیکھے گا، عامر جمال کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارمنس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حارث روف پر واپسی کا پریشر ہے، لیکن اس نے جلدی ریکور کرلیا۔

محمد حارث کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا محمد حارث کا نمبر ٹاپ آرڈر کا ہے اور ٹاپ آرڈر میں بہت سے کھلاڑی موجود ہیں، محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا مگر وہ ایسا پرفارم نہ کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہمیں بہت اعتماد دے رہے ہیں۔

قومی کپتان نے کہا ہے کہ باؤلنگ اور بیٹنگ کمبی نیشن پر کام ہو گیا ہے، حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے، یہ نہیں کہ وہ 15 میں ہے، حسن علی کو کرکٹ کا تجربہ ہے،

زمان خان بیسٹ باؤلرہے، ہمارے پاس نئے بال کے ساتھ تین چار باؤلر ہیں، تمام 7 چیف سلیکٹرز نے اپنی اپنی رائے دی ہے پھر وہ سلیکٹ ہوا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا ہے کہ ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں، پریشر ہمیشہ رہتا ہے، آپ لوگ سپورٹ کرتے رہے تو پریشر نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے پر اعتماد رہیں ہم جیتیں گے، امید ہمیشہ رکھنی چاہیے، کوشش کرتے ہیں ایک ٹیم کے طور پر جیتیں، فینز کے چہروں پر خوشیاں لانے کی کوشش کرتے ہیں، ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے وقت کم ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مخالف ٹیم کے خلاف کوئی نہ کوئی پلان ہوتا ہے، بیٹنگ ہو یا باؤلنگ پلاننگ کرنی پڑتی ہے۔ ویرات کوہلی بہترین پلیئر ہیں، کوہلی کیخلاف پلاننگ بھی اچھی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کس کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے، ایک ماہ پہلے نہیں بتاسکتا، اس دن بہترین کمبی نیشن لے کرجائیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

error: Content is protected !!