ایشز ٹیسٹ میچز میں 4 صفر سے ہارنے والے انگلش کرکٹ ٹیم اب کینگروز پر پلٹ کر وار کررہی ہے۔
انگلش ٹیم نے کینگروز کے اوپنر ارون فنچ کی سنچری کے باوجود آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے ون ڈے میں زیرکرکے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرنت کے بعد 5میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اووز میں 9 وکٹ پر 270رنز بنائے،ٹیم کی جانب سے ارون فنچ نے کیریئر کی 10 اور مسلسل دوسری سنچری اسکور کی ، وہ 106 رنز بنا کر آئوٹ ہوئےجبکہ مچل مارچ نے 26، ڈیوڈ وارنر 35، الیکس کیری27 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جوئے روٹ نے2،2 جبکہ معین علی ، پلنکٹ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اس دوران لیام پلنکٹ نے ون ڈے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے ہدف2.44 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جونی بیئرسٹو 60، الیکس ہیلز 57، بٹلر 42،
جوروٹ 46 اور کرس ووکس39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ سیریز کا تیسرا ون ڈےاتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔