عبدالرزاق نے سینئر کرکٹرز کو نیا نام دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد ٹی 20 سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے مگر سابق کرکٹرز کو کلین سویپ ہضم نہیں ہو رہا۔مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شرمناک شکست کی ذمہ داری سینئر کھلاڑیوں پر ڈالتے ہوئے انہیں لالچی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی صرف اپنے لئے کھیل رہیں ہیں اور ان کا مقصد سست روی سے کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنا کر ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط رکھنا ہے۔‘‘عبدالرزاق پوری سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی کوششوں سے خوش نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اب بھی پرانی طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کی۔

 

تعارف: newseditor