آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے اپنی ہم وطن لوسی سفارووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی اسٹار ز کی ہارجیت کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا کا مقابلہ ہم وطن لوسی سفارووز کیساتھ ہوا، پہلے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا، کیرولینا نے تجربے کا فائدہ اٹھا کر سات چھ سے سیٹ اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں بھی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا، ایک مرتبہ پھر قسمت کیرولینا پر مہربان ہو گئی۔ انہوں نے اس بار سات پانچ سے فتح سمیٹ کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کا کٹوا لیا۔