کیویز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

ویلنگٹن،پاکستان ٹور مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے،شعیب ملک جنہیں نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران سکور لیتے ہوئے کیوی فیلڈر کولن منرو کی تھرو سر میں لگی تھی ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکیں ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا،اس حوالے سے ٹیم کے فزیو کا کہنا ہے کہ شعیب ملک پہلے سے کافی بہتر ہیں تاہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں آئے کہ میچ کھیل سکیں اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام دیا جائے گا۔

تعارف: newseditor