ورلڈ الیون نے پاکستان کیخلاف ہاکی سیریز ایک صفر سے جیت لی

World Eleven Win Hockey Series Against Pakistan

لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ہاکی میچ تین تین گول سے برابر رہا، جس کے بعدورلڈ الیون نے پاکستان کے خلاف ہاکی سیریز ایک صفر سے جیت لی ۔

کراچی کے بعد لاہور میں بھی انٹرنیشنل ہاکی پلئیرزنے میلہ لوٹ لیا،سیریز کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے ،دوسرے کوارٹر میں ورلڈ الیون کو پہلی کامیابی ملی،دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

ورلڈ الیون نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کئے،اس موقع پر شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا،آخری کوارٹر میں پاکستان الیون نے جارحانہ انداز اپنایا اور میچ برابری پر ختم کرنے میں کامیاب رہے،پاکستان کی جانب سے رضوان علی،عدیل لطیف اور نوید عالم نے گول اسکور کئے۔

ورلڈ الیون نے سیریز ایک صفر سے جیت لی، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!