عامرخان کا پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کی سپر لیگ کرانے کا عندیہ دے دیا، ایونٹ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

عامر خان نے باکسنگ لیگ پچھلے سال دسمبر میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب یہ ایونٹ اس سال ہوگا۔

پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے عامر خان نے پاکستان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

لیگ کی آٹھ ٹیموں میں اسلام آباد کنگز ، لاہور جائلز، کراچی ڈیولز، فیصل آباد فیلکنز ، ملتان تھنڈرز، پشاور واریئرز، کوئٹہ اسٹارز اور سیالکوٹ یونائیٹڈ شامل ہیں۔

اس ایونٹ میں مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز ایونٹ بھی ہوگا۔

ہر ٹیم کو چھ فائٹ لڑنا ہوںگی جس میں 5مردوں کی اور ایک خواتین کی ہوگی ، ہر فائٹ کے پوائنٹس برابر ہوں گے۔

عامر خان،باکسنگ،پاکستان،برطانوی،نژاد،لیگ،فائٹ

تعارف: newseditor