پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 7 ہزار ایک سو پینتالیس میٹر بلند پموری پیک سرکر لی ۔ محمد علی سدپارہ آکسیجن کے بغیر موسم سرما میں ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں پاموری پیک سر کر لیا، پاموری پیک 7145میٹر بلند ہے۔
محمد علی سدپارہ ،ا سپین کے کوہ پیما ایلکس اور نیپالی ساتھی کوہ پیمائوں کے ہمراہ پاموری پیک سے واپس بیس کیمپ روانہ ہوگئے ہیں۔ محمد علی سدپارہ بغیر آکسیجن کے موسم سرما میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ موسم سرما میں نانگا پربت کی چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔