پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر(22 جنوری) کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان،نیوزی لینڈ،کرکٹ،ٹی ٹوئنٹی،ویلنگٹن،گرین شرٹس،کیویز
گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔
اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ پہلے ہی پاکستان کو وائٹ واش کرچکا ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسرے ون ڈے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔
ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
اور بعدازاں ویلنگٹن میں ہی کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔