پاکستان سپورٹس بورڈمیں حج قرعہ اندازی اور فئیر ویل پارٹی کی تقریب کا انعقاد

اسلا م آباد (نواز گوہر سے)پاکستان پورٹس بورڈ کی جانب سے ادارے کے ملازمین کوامسال حج کی ادائیگی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔جس کے لیے آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یو نین (سی بی اے)کی جانب سے حج قرعہ اندازی اور فئیر ویل پارٹی کی تقریب کے انتظامات کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں امسال حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گھنجیرا تھے۔انھوں نے یونین کی خدمات کو سراہا اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لیے کوشش اور ملازمیں کے فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔قرعہ اندازی کے دوران تین خوش نصیب ملازمین جن میںمحمد ظاہر سیکورٹی سپروائزر پشاور سینٹر،یاسر اختر سیکورٹی گارڈلاہور سینٹر،محمد اسلم مالی کراچی سینٹر،کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سپورٹس چوہدری محمد سلیم کی جانب سے اپنے ذاتی اخراجات دوخوش نصیب ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہو ئے جن میں محمد ارشادسب انجنئیرکوئٹہ،اظہر حسین نائب قاصدلاہور سینٹرکے نام شامل ہیں۔
مرکزی خطاب میں آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یو نین (سی بی اے) کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم بھٹی نے تمام ملازمین کو خوش آمدید کہا اور یونین کی کارکردگی پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ ملازمین ادارے کا بہترین اثاثہ ہیں۔اوران کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انھوں نے آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کی پاسداری کا یقین دلایا۔اور کہا کہ یونین کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔انھوں نے ادارے سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کوسراہا اور کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا تجربہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ تقریب کے اختتام پہ تمام ملازمین کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی بندوبست کیا گیا۔

 

error: Content is protected !!