انڈر 19ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم کی بھرپور ٹریننگ

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوفی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 24 جنوری کو کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں نے کرائسٹ چرچ میں بھرپور ٹریننگ کی۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکا ہے،پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں بدھ کو کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہوں گی ۔

ناک آئوٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے کرائسٹ چرچ میں بھرپور ٹریننگ کی ، جنوبی افریقا نے صبح جبکہ پاکستان نے سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کی ۔

کل پاکستان ٹیم صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے کا سخت ٹریننگ سیشن رہا ،کھیل کے تینوں شعبوں پر فوکس کیا گیا ۔

تعارف: newseditor