طاہر اسحاق کے زیر تربیت کمسن چینی کھلاڑی نے امریکہ میں چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی انٹر نیشنل بیڈ منٹن کوچ طاہر اسحاق کے زیر تربیت کمسن چینی کھلاڑی نے امریکہ میں این جے بی سی NJBC اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ، طاہر اسحاق پاکستان کے نمبر ون پلیئر رہ چکے ھیں اور ان دنوں امریکہ میں بیڈمنٹن کھیل کی کوچنگ سے منسلک ھیں ،گزشتہ ماہ نیو لینڈ، نیو جرسی، امریکہ میں این جے بی سی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ منعقد ہوئ جس میں بین الاقوامی پاکستانی کوچ طاہر اسحاق ینگ چینی بیڈمنٹن اسٹار کیون نے شاندار کوچنگ کی بدولت کامیابی حاصل کی ینگ چینی بیڈمنٹن اسٹار کیون نے 2017 آئی بی سی جونیئر چیمپئن شپ – ژیو کپ، انڈر الیون بوائز اور انڈر ٹونٹی ون بوائز اورانڈر الیون بوائزمکس ڈبلز میں گولڈمیڈل جیتے .چینی بیڈمنٹن اسٹار کیون نے 2017 میں ایل آئی ایس سرمائی جونیئر اوپن ٹورنامنٹ میں حصہ لیاتھا ، جس میں انہوں نے انڈر الیون بوائزمکس ڈبلزمیں طلائی تمغے انڈر الیون بوائز ، انڈر ٹونٹی ون کانسی تمغے جیتا، اورمکس ڈبلز میں دوسری پوزیشن حاصل کی. اس کے علاوہ، 2017 ڈی سی جونیئر اوپن میں، انہوں نے انڈر تھرٹی بوائز ، انڈر الیون بوائز اور انڈر ٹونٹی ون بوائز اورانڈر الیون بوائزمکس ڈبلز میں سونے کے تمغے جیتے کیون نے 2016 میں بوسٹن جونیئر اوپن سپر ریجنل کے انڈر الیون بوائز اور انڈر ٹونٹی ون بوائز اورانڈر الیون بوائزمکس ڈبلز میں حصہ لیا. انہوں نے 2016 نیو جرسی جونیئر اوپن ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں کانسی تمغہ اور اورانڈر الیون بوائز ڈ بلز میں بھی فاتح ہونے کا ا عزا ز حاصل کیا۔

 

تعارف: newseditor